ابنا: القبس اخبار نے لکھاہے کہ ملت ایران نے انسانی تہذیب وتمدن کے ارتقا میں عظیم کردار ادا کیا ہے اور اس کے خلاف سعودی مفتی کے بیانات قابل مذمت ہیں۔ اخبار کے مطابق عرب اوراسلامی تہذیب کو ایرانی علماء اور دانشوروں نے ترقی دلائي ہے اور فارابی، ابن سینا، خوارزمی، سیبویہ جیسے بزرگان علم و ادب میں کسی کو فراموش نہیں کیا جاسکتا اور ان تاریخی شخصیات انسانی ورثے کو رونق اور جلا بخشی ہے۔واضح رہے کہ علاقے میں آئی بیداری کی لہر کو منحرف کرنے کے لئے سعودی عرب اور اس کے شاہی در بار سے وابستہ مفتیوں نے نسل پرستی اور فرقہ واریت کی آگ بڑھکانے کی پالیسی اختیار کررکھی ہے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔
/110